اہم اعلان
حکومت پاکستان نے سات مارچ2022 سے احساس کے پیسے12ہزار
روپے سے بڑھا کر14 ہزار کر دئیے ہیں۔ اہل خواتین اب احساس کفالت کے پیسے لینے
جائیں تو گن کر پورے 14ہزار لیں۔
احساس کفالت کیا ہے؟
احساس کفالت پروگرام حکومت کا فلاحی ریاست
کی جانب ایک اور اہم قدم ہے جس کے تحت ملک بھر کی 1 کروڑ مستحق غریب خواتین کو
2,000 روپے ماہانہ وظیفہ دیاجا ئیگا اور ہر مستحق خاتون کو ایک بچت بینک اکاؤنٹ کی
سہولت حاصل ہو گی۔
اب تک پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین
کی تعداد اس لنک پر ملاحظہ کریں۔
پروگرام پر عملدرآمد کا نظام
رقم کی ادائیگی کس طرح کی جاتی ہے؟
نئے احساس ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے تحت ادائیگیاں
کی جاتی ہیں ۔
صارفین قریبی ادائیگی مراکز،شراکتی بینکوں
کی نامزد دکانوں یا شراکتی بینکوں کی برانچوں پر نصب بائیومیٹرک اے ٹی ایم مشینوں
سے بھی رقم حاصل کرسکتی ہیں۔
پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں احساس کفالت صارفین
کو ادائیگیاں حبیب بینک کے ذریعے اور خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و
کشمیر میں بینک الفلاح کے ذریعے ہو رہی ہیں۔
ہر خاتون کو بینک اکاؤنٹ کی سہولت بھی حاصل
ہے جوبعد ازاں اس کے موبائل فون سے منسلک ہوگا جو اس کی دیگر معاشی مواقعوں تک
رسائی کو یقینی بنائے گا۔
کفالت کے اہداف
کفالت سے مستفید ہونے والی خواتین کی متوقع
تعداد:80لاکھ
سات مارچ2022 سے 6ماہ کی قسط کی رقم بڑھا کر 14ہزار روپے کر دی گئی
ہے۔