احساس رجسٹریشن ڈیسک

_______________________________

احساس رجسٹریشن ڈیسک کے بارے میں جانیئے
وہ مستحق گھرانے جو کسی وجہ سے احساس سروے میں شامل ہونے سے رہ جائیں وہ احساس رجسٹریشن ڈیسک کے ذریعے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن ڈیسک ہر ضلع میں تحصیل کی سطح پر کھولے جاتے ہیں۔سولہ اگست 2021سے ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر احساس رجسٹریشن ڈیسک فعال ہو چکے ہیں۔
احساس رجسٹریشن ڈیسکوں کے پتے اس لنکپر ملاحظہ کریں۔
رجسٹریشن ڈیسک پر خود کو رجسٹر کروانے کی کوئی فیس نہیں ہے۔وہ گھرانے جن کے اعداد وشمار سروے ٹیمیں ان کے گھر آ کر اکٹھے کر چکی ہیں ان کو رجسٹریشن ڈیسک پر جا کر دوبارہ رجسٹریشن کا عمل دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔