احساس رجسٹریشن ڈیسک

_______________________________

رجسٹریشن کا طریقہ کار

سروے میں شامل ہونے سے رہ جانے والے گھرانے قریبی احساس رجسریشن ڈیسک پر جا کر قومی شناختی کارڈ دکھاکراور اپنےکوائف جمع کروا کرخود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔


یاد رہے! رجسٹریشن ڈیسک پراندراج کی تمام کاروائی کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار کے ذریعے کی جاتی ہے۔ رجسٹریشن کے خواہشمند گھرانوں کے افراد احساس رجسریشن ڈٰیسکوں پر موجود عملے سے تعاون کریں اور ان کو درست معلومات فراہم کریں۔


رجسٹریشن مکمل ہونے پر جاری ہونے والا ٹوکن صرف گھرانے کے ریکارڈ کیلئے ہے۔


رجسٹرڈ گھرانوں کو احساس کفالت میں ٹوکن کی بنیاد پر نہیں بلکہ گھرانے کے جمع شدہ کوائف کی بنیاد پر ان کی اہلیت جانچنے کے بعد ہی شامل کیا جا تا ہے۔