احساس تعلیمی وظائف

_______________________________

پروگرام کے بارے میں جانیئے

احساس تعلیمی وظائف ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیئے بچوں کی پرائمری، ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیم سے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام ہے جس میں مندرج ہونے پر بچوں اور بچیوں کو سہ ماہی وظائف جاری ہوتے ہیں۔


پروگرام کو بدعنوانی سے پاک رکھنے کی غرض سے احساس تعلیمی وظائف کے نظام کو اول تا آخر ڈیجیٹل بنایا گیا ہے۔

بمطابق احساس پالیسی، لڑکیوں کیلیئے وظائف کی رقم کا تناسب لڑکوں کی نسبت زیادہ رکھا گیا ہے۔



احساس تعلیمی وظائف

لڑکوں کیلیئے مختص سہ ماہی وظائف کی رقوم

لڑکیوں کیلیئے مختص سہ ماہی وظائف کی رقوم

پرائمری تعلیمی وظائف

(کچی تا پانچویں جماعتوں کیلیئے)

ڈیڑھ ہزار روپے

دوہزار روپے

ثانوی تعلیی وظائف

(چھٹی تا دسویں جماعتوں کیلیئے)

ڈھائی ہزار روپے

تین ہزار روپے

اعلیٰ ثانوی تعلیمی وظائف

(گیارہویں تا بارہویں جماعتوں کیلیئے)

ساڑھےتین ہزار روپے

چار ہزار روپے



پروگرام میں تعلیمی وظائف پر مبنی مراعات لڑکیوں کیلیئے زیادہ رکھی گئی ہیں تاکہ والدین اپنے بچوں ، خاص طور پر لڑکیوں کو سکول و کالج بھیجیں۔


لڑکیوں کو پرائمری تعلیم مکمل کرنے کی ترغیب دینے کیلئے احساس نے  تین ہزار روپے کا یک وقتی گریجویشن بونس بھی متعارف کر و ایا ہے ۔ یہ بونس احساس کے اہل خاندانوں سے تعلق رکھنے والی طالبات کو پانچویں جماعت پاس کرنے پر دیا جا رہا ہے۔

 

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اسکول چھوڑنے کی شرح عمر کے ساتھ بڑھتی ہے ، خاص طور پر اسکول دور ہونے اور دیگر متعلقہ اخراجات کی وجہ سے پانچویں سے آٹھویں جماعت میں لڑکیاں سکول چھوڑ جاتی ہیں۔ گریجویشن بونس لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دیا جا رہا ہے تاکہ لڑکیاں پرائمری تعلیم کے بعد ثانوی تعلیم بھی جاری رکھیں۔