وہ اہل خواتین جو احساس کفالت کی
رقم وصول کرنے کے بعد کفالت میں باضابطہ طور پر شامل ہو چکی ہیں وہ اپنے بچوں کو
پروگرام میں رجسٹر کرواسکتی ہیں۔رجسٹریشن سارا سال جاری ہے۔
اندراج کے لیئے بچے کا 'ب
فارم'/شناختی کارڈ اور سکول/کالج ہیڈماسٹر سے باقاعدہ تصدیق شدہ داخلے کی رسید
ضروری ہیں ۔
اہل گھرانے اپنے بچوں کا اندراج احساس تعلیمی وظائف ایپ
کے ذریعے خود کروا سکتے ہیںاپنے فون پر ایپ ڈاؤن لوڈ
کرنے کیلیئے اس لنک پر
جائیں۔
اس کے علاوہ اہل گھرانے رجسٹریشن
کیلیئے بچوں کے ہمراہ اپنے ضلع میں قریبی احساس دفاتر سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔ احساس تحصیل دفاترکے پتے اس لنک پر تلاش کریں۔