احساس بلاسود قرض

_______________________________

بلاسود قرض پروگرام کے بارے میں جانیئے

 

بلاسود قرضہ برائے روزگار

 

 معاشرے کے غریب طبقات، ہنر مند نوجوان، خواتین، معذور اور خواجہ سرا افراد، ، زکوٰۃ اور احساس سے مستفید ہونے والے افراد کو بلاسود قرضہ جات فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ محتاجی سے نکل آئیں اور معاشی طور پر خود کفیل ہوجائیں۔

پچاس فیصد قرضے خواتین کیلیئے مختص ہیں۔

احساس کے تحت پی پی اے ایف کے شراکتی اداروں کے تعاون سے ہر ماہ 80 ہزار قرضے 1110مراکز کے ذریعے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ان میں اخوت ادارہ بھی شامل ہے۔


بلاسود قرض حاصل کرنے کیلئے معلومات

 

بلاسود قرض پروگرام پی پی اےایف کے شراکتی اداروں کے ساتھ دیہی اور شہری علاقوں میں عمل پزیر ہے

جس کیلئے 1110 مراکز کھلے ہیں۔


یہ تمام معلومات پی پی اے ایف کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں

www.ppaf.org.pk/NPGI 

 

قرضہ مراکز پر درخواست دینے کا طریقہ

 

 قرض کی درخواست (لکھی ہوئی یا زبانی)

 غربت کی درجہ بندی کی تصدیق

 ممکنہ قرض دہندہ کے طور پر رجسٹریشن

 درخواست فارم اور کاروباری منصوبے کے فارم کا اجراء

ادرخواست دہندہ کی طرف سے مکمل دستاویزات جمع کرنا۔

 

 کاروباری منصوبہ بندی کی تیاری

 

کاروبار شروع کرنے کے بارے میں بنیادی معلومات 

کاروبار کرنے کی وجہ

پیداوار اور فروخت کے اہداف

مارکیٹنگ کی حکمت عملی

 تجویز کردہ کاروبار کیلئے اخراجات کا تخمینہ 

مالی وسائل

 منافع کا تخمینہ


قرض دہندہ کی تشخیص کا عمل

 

 سماجی تشخیص 

معاشی تشخیص

 

قرض کی منظوری کا عمل

 

 قرض مرکز کی طرف جانچ پڑتال

 قرض مرکز کی طرف سے سفارشات

 شراکتی اداروں کے صدر دفتر میں سفارشات کا جمع کرنا

 

قرض دہندہ کیلئے قرض کا اجراء

 

 درخواست کی منظوری

آرڈر چیک جس پر قرض دہندہ کا نام اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر لکھا ہوتا ہے یا پن نمبر کا اجراء

جس کو استعمال کر کے الیکٹرانک ترسیل کردی جاتی ہے

قرضہ مرکز پر چیک کا اجراء