حکومت پاکستان
کے کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والے گھرانوں کو غربت کے چکرسے باہر نکالنے کیلئے مختلف پروگراموں کے ذریعے مواقع فراہم کیے
جاتے ہیں جن میں اثاثوں کی منتقلی،پیشہ ورانہ تربیت اور بلاسود قرضے کی سکیم شامل
ہیں۔
سروے میں غربت کے اسکور کی بنیاد پرشناخت کئے گئے گھرانوں کیلئے ذریعہ معاش میں سرمایہ کاری کے منصوبوں
کو تیار کرنے میں مدد کی جاتی ہے جس کے تحت گھرانوں کے افراد کے پاس موجودہ
مہارت، وسائل، انکے کاروبار / آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے مطلوبہ
اثاثہ جات اور ممکنہ وسائل کی شناخت کی جاتی ہے.