احساس نشوونما

_______________________________

احساس نشوونما پروگرام کے بارے میں جانیئے

 

احساس نشوونما پروگرام کیا ہے؟

یہ حکومت پاکستان کا صحت اور غذائیت سے متعلق مشروط مالی معاونت کا پروگرام ہے جس کا مقصد 23 ماہ سے کم عمر کے بچوں میں اسٹنٹنگ کے مسئلہ پر قابو پانا ہے۔
احساس نشوونما پروگرام کا مقصد 23 ماہ سے کم عمر کے بچوں میں اسٹنٹنگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے درج ذیل سہولیات فراہم کرنا ہے.

 

پروگرام میں مہیا کی جانے والی سہولیات

حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور 23 ماہ سے کم عمربچوں کیلئے خصوصی غذائیت سے بھر پور خوارک کی فراہمی اور سہ ماہی بنیاد پر مشروط مالی معاونت کا مقصد صارفین کیلئے صحت اور غذائیت بخش خدمات کے حصول میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور بچوں کیلئے-/1,500 روپے فی سہ ماہی وظیفہ اور بچی کیلئے -/2,000 روپے فی سہ ماہی وظیفہ

حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور 23ماہ سے کم عمر بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکے

بچوں کو دودھ پلانے، حفظان صحت اور غذا سے متعلق آگاہی سیشن

 سہ ماہی بنیادوں پر قبل از پیدائش / بعد از پیدائش دیکھ بھال

اسٹنٹنگ کیا ہے اور احساس نشوونما پروگرام کی کیا ضرورت تھی؟

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، اسٹنٹنگ بچے کی نشوونما میں پائی جانے والی وہ کمزوری ہے جو ناقص غذا اورمسلسل انفیکشن کے باعث ہوتی ہے۔

پاکستان میں اسٹنٹنگ 40.2 فیصد، کم وزنی 28.9 فیصد اور ویسٹنگ 17.7 فیصد کی بلند شرحیں بچوں میں جاری غذائی بحران کی جانب اشارہ ہے۔ اسٹنٹنگ سے دماغی افعال، اعضا کی نشوونما اور مدافعتی نظام پر منفی اثر پڑتا ہے جس سے بالآخر پیداواری صلاحیت محدود ہو جاتی ہے۔

وزیر اعظم نے قوم سے اپنی پہلی تقریر میں غذائی قلت کے اہم مسئلے پر روشنی ڈالی اور اس مسئلے کو حل کرنے کا عزم کیا۔ اس وژن کی مناسبت سے احساس نے یہ نیا غذائیت سے متعلق مشروط مالی معاونت کا پروگرام تشکیل دیا ہے۔
 

پروگرام کا بجٹ

اس پروگرام کا مجموعی بجٹ 32 ارب روپے ہے۔ اس پروگرام کے تمام فنڈز مکمل طور پر حکومت پاکستان فراہم کر رہی ہے۔

 

پروگرام پر عملدرآمد کا نظام

پہلے مرحلے میں احساس نشوونما کوملک کے 15 اضلاع میں شروع کیا گیا ہے جن کا انتخاب زیادہ اسٹنٹنگ ریٹ کی بنیاد پر اورمتعلقہ صوبائی محکمہ صحت کے مشورے سے کیا گیا ہے۔

 تحصیل کی سطح پر احساس نشوونما کے 50 مراکز قائم کئے گئے ہیں جن کے تحت ایک ہی جگہ پرصحت سے متعلق تمام سہولیات و خدمات کی فراہمی ممکن ہو ئی ہے۔

پروگرام کی تمام سرگرمیاں سرانجام دینے کیلئے عالمی ادارہ خوراک کی بطور عملدرآمدی شراکت دار خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔

ٹریکنگ کا نظام

احساس نشوونما سینٹرز میں احساس نشوونما اینڈرائیڈ اپلیکیشن کے ذریعے مستحق ماؤں اور بچوں کو پروگرام میں رجسٹر کیا جاتا ہے اور ایپ کے ذریعے ان کو ٹریک کیا جاتا ہے نیز، غذائیت سے بھر پور خوراک کے پیکٹ پر کنندہ بارکوڈز اور سیریل نمبر کے ذریعے تقسیم اور کھپت کو بھی ٹریک کیا جاتا ہے۔

پروگرام کے اہداف

متوقع مستحقین کی تعداد15 لاکھ ۔

پروگرام کی ٹائم لائنز

پروگرام کا آغازاگست 2020 سے ہوا ہے۔ پروگرام کا دورانیہ تین سال ہے۔ اگست 2020 سے 15 اضلاع میں 50 احساس نشوونما مراکز کھولے جا چکے ہیں۔ ہر ضلع میں احساس نشوونما مراکز کھولے جائیں گے۔