احساس تحفظ

_______________________________

احساس تحفظ میں شامل ہونے کا طریقۂ کار

ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے متعلقہ ڈاکٹروں یا ہسپتال میں قائم شدہ احساس تحفظ استقبالیہ سے رابطہ کریں۔ 

پراجیکٹ کا عملہ درخواست دہندگان کی اہلیت اور ضرورت کو جانچنےکیلئے بھرپور چھان بین کرتا ہے۔

شفافیت کے پیش نظر ساری جانچ پڑتال خود کار آئی ٹی نظام کی مدد سے کی جاتی ہے۔

مستحق مریض کے علاج کے طے شدہ اخراجات کی ادائیگیوں اصلی بلوں کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔

علاج مکمل ہونے کے بعد تحفظ عملے کی جانب سے بذریعہ ٹیلیفون مریضوں سے اس سارے عمل کے بارے میں ان کی رائے معلوم کی جاتی ہے۔


فی الحال احساس تحفظ پروگرام ابتدائی مرحلے میں ہے۔

فی الحال: اس پر عملدرآمد ر صرف راولپنڈی میں موجود ایک ہسپتال (ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی) میں جاری ہے۔

پروگرام کا دائرۂ کار ملک کے دیگر حصوں میں جلد پھیلایا جائے گا۔