احسا س بچت اکاوٗنٹ

_______________________________

سروس کے بارے میں جانیئے

احساس بچت اکاؤنٹ کے تحت 80 لاکھ کفالت صارفین کیلئے بینک اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔


پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ بینکاری سے منسلک نہیں ہے۔


  مالیاتی نظام سے باہر ہونے کی وجہ سےانسانی ترقی محدود ہو جاتی ہے۔ لہذا ایسے لوگوں کو مالیاتی نظام میں شامل کرنے کیلئے اس اقدام کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ انہیں مالیاتی مصنوعات اور خدمات تک رسائی فراہم کی جا سکے۔


احساس بچت اکائونٹ کے تحت صارفین شراکتی بینکوں کی نامزد کردہ ریٹیل دکانوں اورادائیگی مراکز کےذریعے بچت اکاؤنٹ کھول سکتی ہیں۔ جہاں وہ اپنی رقم بچاکر محفوظ رکھ سکیں گی۔

 

احساس بچت اکاؤنٹ کے ذریعے ڈیجیٹل اور مالی نظام میں شمولیت سے خواتین احساس نیشنل پاورٹی گریجویشن پروگرام کے پیش کردہ مواقع سے مستفید ہوں گی۔

 

یہ اقدام کفالت میں شامل گھرانوں کیلئے بہت اہم ہے جس کے تحت انہیں معاشی نقصان کے ازالے کا بہتر انتظام کرنے، ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے، اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے اور غربت سے باہر نکلنے میں مدد ملے گی۔

 

خواتین کو رقم وصولی کے وقت اب یہ سہولت بھی حاصل ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق اپنی کفالت رقوم انگوٹھا لگا کر بچت اکاؤنٹ میں منتقل کرلیں یا چاہیں تو نکلوا لیں۔