خواتین
کو رقم وصولی کے وقت اب یہ سہولت حاصل ہےکہ وہ حسب منشاء اپنی کفالت رقوم انگوٹھا
لگا کر بچت اکاؤنٹ میں منتقل کرلیں یا چاہیں تو نکلوا لیں۔
احساس
صارفین کو کفالت رقوم ادائیگی مراکز یا شراکتی بینکوں کی نامزد ریٹیل دکانوں سے ہی
وصول کرنی ہوں گی۔
البتہ
خواتین کورقم وصولی کے وقت سہولت حاصل ہوگی کہ اگر وہ چاہیں تو رقم کاکچھ حصہ یا
ساری رقم کو اپنے بچت اکاؤنٹ میں منتقل کرسکتی ہیں۔
احساس
بچت اکاؤنٹ کے تحت صارفین کو فراہم کردہ چیدہ چیدہ سہولیات میں:
بیلنس
انکوائری
کیش ان
اور کیش آؤٹ
احساس
سے موصول ہونے والے فنڈز کی اکاؤنٹ میں منتقلی
موبائل لوڈ
یوٹیلیٹی
بلوں کی ادائیگی اور
رقم کی منتقلی وغیرہ شامل ہیں۔
علاوہ
ازیں، اکاؤنٹس میں رقم جمع کروانے پر بچت کی پیشکش بھی کی جائیگی۔