احساس
ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کا مقصد ایک کروڑ20 لاکھ مستحق گھرانوں کو 12
ہزار روپے فی گھرانہ کے حساب سے ایمرجنسی کیش امداد کی فراہمی ہے۔
یہ
امداد ان مستحق گھرانوں کو فراہم کی جا رہی ہےجن کے معاشی حالات رواں سال میں
کورونا وبا کی تیسری لہر سے متاثر ہوئے۔
پروگرام کے تحت ملک گیر ادائیگیوں کا آغاز 16جون2021 کو ہوا۔
پچھلے سال ڈیڑھ کروڑ گھرانوں کو احساس ایمرجنسی کیش امداد فراہم کی
گئی تھی۔
اس سال ایک کروڑ 20لاکھ گھرانوں کو احساس ایمرجنسی کیش تقسیم کیا جا رہا
ہے۔
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے اس مرحلے میں بھی مستحق گھرانوں کو 12 ہزار روپے فی گھرانہ کے حساب
سے ادائیگیاں ہورہی ہیں۔
احساس ایمرجنسی کیش کی رقم اہل گھرانوں کو صرف ایک مرتبہ دی جاتی ہے۔