احساس راشن رعایت

_______________________________

پروگرام کے بارے میں جانیئے

احساس راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے جن کا انتخاب حال ہی میں مکمل ہونے والے احساس سروے کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

مجموعی طور پر13 کروڑ لوگ اس پروگرام سےاستفادہ حاصل کریں گے۔ جس سے پاکستان کی 53 فیصد آبادی مستفید ہوگی۔

ہر ماہ آٹا، دال اور گھی/ پکانے کے تیل کی خریداری پر فی خاندان ایک ہزار روپے کی رعایت دی جائے گی۔

یہ سہولت نیشنل بینک آف پاکستان کے مختص کردہ کریانہ سٹورز پر دستیاب ہوگی۔

رواں مالی سال کیلئے پروگرام کا بجٹ 120 ارب روپے ہے۔ پروگرام کی لاگت وفاق اور احساس راشن مدد میں شامل صوبے مل کر برداشت کررہے ہیں۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، گگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی صوبائی حکومتیں پروگرام میں شامل ہیں۔