احساس راشن رعایت

_______________________________

اہلیت کا معیار

اہل گھرانوں کا انتخاب حال ہی میں مکمل ہونے والے احساس سروے کے ذریعے کیا جارہا ہے۔

احساس راشن پروگرام پاکستان بھر میں کم آمدنی والے2 کروڑ گھرانوں کا احاطہ کرے گا۔

ملک میں بسنے والے ایسے گھرانے جن کی ماہانہ آمدنی پچاس ہزار روپے سے کم ہے وہ احساس راشن رعایت پورٹل پر خود کو مندرج کروا سکتے ہیں۔

سرکاری ملازمین جن کی ماہانہ آمدنی ساڑھے31ہزار روپے سے کم ہے وہ بھی پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں۔

بیرونی ممالک کا سفر کرنے والے افراد کے مستحق گھرانے اور وہ گھرانے جن کے موبائل فون کا اوسط بل ایک ہزار سے زائد ہے وہ بھی احساس راشن رعایت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

ہر خاندان سے ایک ہی درخواست دی جا سکتی ہے۔ ہر گھرانہ اپنے ایک فرد کو چنےگا۔ اسی کا شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر درج کروایا جا سکتا ہے کیونکہ دکان سے رعایتی سامان گھرانے کا رجسٹرڈ فرد ہی لے سکے گا۔ خاص خیال رکھیں کہ اس فرد کی سم اس کے اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹر ہو۔