احساس راشن رعایت

_______________________________

معلومات برائے کریانہ مالکان

کریانہ مالکان راشن پروگرام کیلئے صرف احساس راشن ویب پورٹل پر ہی رجسٹر ہوسکتے ہیں۔
https://ehsaasrashan.pass.gov.pk

پروگرام میں شمولیت کیلیئے کریانہ مالکان کے پاس اینڈرائڈ موبائل فون اور بینک اکاؤنٹ کی شرائط لازمی ہیں۔

جن دکانداروں کا اکاؤنٹ نہیں ہے وہ نیشنل بینک کی قریبی شاخ سے رجوع کر کے اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔

نامزد کریانہ مالکان کو روزانہ کی سیل پر سبسڈی کی رقم کے ساتھ ساتھ 8 فیصد کمیشن بھی دیا جائے گا اور یہ رقم 48 گھنٹے کے اندر ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائے گی۔

کریانہ مالکان کے 8 فیصد کمیشن پر ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔

کارکردگی کی بنیاد پر ہر سہ ماہی میں کریانہ مالکان کوقرعہ اندازی کے ذریعے گاڑیاں، موٹرسائیکل، موبائل فون و دیگر قیمتی انعامات بھی دئیےجائیں گے۔