احساس کفالت

    اہلیت کا معیار

      مستحق گھرانوں کی نشاندہی گھر گھر احساس سروے اور احساس رجسٹریشن ڈیسکوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔   ہر تحصیل میں کم از کم ایک رجسٹریشن ڈیسک قائم ہے۔   صرف انتہائی غریب خواتین جن کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں یا محدود وسائل کی حامل ہیں اس پروگرام کیلئے مستحق ہیں۔   سرکاری ملازمین اور انکے شریک حیات، ٹیکس دہندگان، گاڑیوں کے مالکان، بیرون ملک سفر کرنے والے حضرات کفالت پروگرام کے اہل نہیں ہیں۔ ان پیرامیٹرز پر ڈیٹا اینالیٹکس کو استعمال کرتے ہوئے غیر مستحق افراد کو کفالت میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔