احساس کفالت

    احساس کفالت پروگرام کے بارے میں جانیئے

    احساس کفالت کیا ہے؟ احساس کفالت پروگرام حکومت کا فلاحی ریاست کی جانب ایک اور اہم قدم ہے جس کے تحت ملک بھر کی 1 کروڑ مستحق غریب خواتین کو 2,000 روپے ماہانہ وظیفہ دیاجا ئیگا اور ہر مستحق خاتون کو ایک بچت بینک اکاؤنٹ کی سہولت حاصل ہو گی۔ اب تک پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کی تعداد اس لنک پر ملاحظہ کریں۔ سال 2019/20میں 55 لاکھ مستحق خواتین کفالت پروگرام سے مستفید ہوئیں۔
    پروگرام پر عملدرآمد کا نظام
    رقم کی ادائیگی کس طرح کی جاتی ہے؟ نئے احساس ڈیجیٹل ادائیگی نظام کے تحت ادائیگیاں کی جاتی ہیں ۔صارفین قریبی ادائیگی مراکز،شراکتی بینکوں کی نامزد دکانوں یا شراکتی بینکوں کی برانچوں پر نصب بائیومیٹرک اے ٹی ایم مشینوں سے بھی رقم حاصل کرسکتی ہیں۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں احساس کفالت صارفین کو ادائیگیاں حبیب بینک کے ذریعے اور خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بینک الفلاح کے ذریعے ہو رہی ہیں۔ ہر خاتون کو بینک اکاؤنٹ کی سہولت بھی حاصل ہے جوبعد ازاں اس کے موبائل فون سے منسلک ہوگا جو اس کی دیگر معاشی مواقعوں تک رسائی کو یقینی بنائے گا۔
    کفالت کے اہداف کفالت سے مستفید ہونے والی خواتین کی متوقع تعداد:ایک کروڑ جنوری2022 سے ششماہی قسط کی رقم بڑھا کر 13ہزار روپے کر دی جائے گی۔