وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل

    اہلیت کا معیار جانیئے

    وہ احساس صارفین جن کے بچوں کی عمریں4 سے 12سالوں کے درمیان ہیں اور وہ ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹس سے رجسٹرڈ سکولوں میں ابتدائی جماعت تا جماعت پنجم تک زیر تعلیم ہیں وہ وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل سے مستفید ہونے کیلیئے اپنے بچوں کا اندراج کروا سکتے ہیں۔
    وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل میں اندراج کے لیئے صارفین ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر قائم احساس دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔اندراج کے لیئے بچے کا ب فارم اور سکول ہیڈماسٹر سے باقاعدہ تصدیق شدہ داخلے کی رسید ہمراہ لائیں۔
    رجسٹریشن کے موقع پر بچے کی ڈیجیٹل تصویر بھی بنائی جاتی ہے۔ اہل صارفین کے زیادہ سے زیادہ سات بچے وسیلۂ تعیم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
    پروگرام میں بچوں کے اندراج کا عمل سارا سال جاری رہے گا۔ پروگرام میں سہ ماہی وظیفے کی ادائیگی سکول میں بچے کی 70 فیصد حاضری سے مشروط ہے۔
    پروگرام میں شامل بچے ذیادہ سے ذیادہ 7 سال کے عرصے تک مستفید ہو سکتے ہیں تاہم 15 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد بچہ وظیفے کا اہل نہیں رہے گا۔