وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل 

    وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل پروگرام کے بارے میں جانیئے


     پرائمری تعلیم کے فروغ کے لیئے ملک کے تمام اضلاح میں وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل جاری ہے۔اس پروگرام کے تحت کچی سے پانچویں جماعتوں میں مندرج ہونے پراحساس کے تحت لڑکیوں کے لیئے 2,000 روپےا ور لڑکوں کیلیئے 1,500 روپے سہ ماہی وظیفے کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
    پروگرام پر عملدرآمد کا نطام
    پروگرام میں وظائف کی ادائیگیاں وضع کردہ قواعد کی تعمیل سے منسلک ہے۔ تمام ادائیگیاں جدید مانیٹرنگ نظام کے تحت تمام صارف بچوں کے سکولوں سے حاضری کی تفصیلات جمع کی جاتی ہیں اور طے شدہ ضوابط کی روشنی میں وضائف جاری ہوتے ہیں۔
    پروگرام کے تحت وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل وظائف کی ادائیگی بچوں کی سکول میں 70فیصد حاضری سے مشروط ہے۔ ادئیگیاں احساس کے بائیومیٹرک ادائیگی کے نظام کے ذریعے مستحق بچوں کی ماؤں کو سی ماہی بنیادوں پر ہونگی۔
    پروگرام میں صارفین کی سہولت اوران کی شکایات کے ازالے کیلیئے کیس مینیجمنٹ سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے ہے تاکہ صارفین اور مستحق بچوں کے مسائل کا بروقت ازالہ ممکن ہو۔اس نظام پر عملدرآمد احساس کے فیلڈ دفاتر کے ذریعے کیا جا تا ہے۔
    پروگرام کے اہداف
    اگلے4 سال وسیلۂ تعلیم ڈیجیٹل سے ملک بھر کے سارے اضلاع کے پرائمری سکولوں کے 50لاکھ مستحق بچے مستفید ہونگے۔ اب پروگرام کا دائرۂ کار اعلیٰ ثانوی تعلیم تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں اجراء کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔