احساس نشوونما

    اہلیت کا معیار جانیئے

    ٭حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور 23ماہ سے کم عمر بچے شامل ہیں۔٭یہ پروگرام حکومت پاکستان کے کفالت گھرانوں پر توجہ مرکوز کرتاہے۔٭مستحق خواتین کو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز کے ذریعے سماجی طور پر متحرک کیا جائیگا۔
    مستحقین کیلئے لازمی پیرامیٹرز ٭حفظان صحت، دودھ پلانے اور غذا سے متعلق آگاہی سیشن میں حصہ لینا٭سہ ماہی بنیادوں پر حفاظتی ٹیکے لگوانا٭سہ ماہی بنیادوں پر قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش دیکھ بھال ٭ ہرسہ ماہی میں کم از کم 90%غذائیت سے بھر پور غذا کا استعمال
    پروگرام کے تحت مستحقین کی گریجویشن کا معیار ٭حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 15ماہ کی مدت کے بعد (9ماہ کا حمل اور دودھ پلانے کے 6ماہ)٭بچوں کیلئے زیادہ سے زیادہ 23ماہ کی مدت

     پروگرام کے تحت مستحقین کے اخراج کا معیار مستحقین کوپروگرام سے درج ذیل صورتوں میں خارج کر دیاجائیگا:٭لگاتار دو سہ ماہیوں میں عمل نہ کرنے کی صورت میں، اور٭جب حمل ختم ہوجاتا ہے (بشمول اسقاط حمل)