احساس 8171سروس

    سروس کے بارے میں جانیئے

    احساس 8171سروس فی الحال عوام کی سہولت کیلیئے بند ہے۔ وہ لوگ جو احساس کفالت پروگرام کے سہ ماہی وظائف کیلئےاپنی اہلیت جاننا چاہتے ہیں ان کی سہولت کیلئے احساس نے 8171 ایس ایم ایس سروس کاآغاز کیا ہے۔  اپنی اہلیت جاننے کیلئے جب آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر8171 پر ایس ایم ایس کریں تو جواب میں آپ کو صورتحال کے مطابق چار قسم کے پیغام موصول ہونگے۔ اگر آپ ہمارے سروے میں حقدار ٹھہرائے گئے ہیں تو آپ کو پیغام آئے گا کہ آپ پیسے وصول کر لیں۔ ہر تحصیل میں ادائیگی مراکز کھولے گئے ہیں ۔ آپ حبیب بینک اور بینک الفلاح کی بائیومیٹرک اےٹی ایم مشینوں سے بھی رقم وصول کر سکتے ہیں۔ جو گھرانے ہمارے سروے میں غربت کے ایک خاص سکور سے اوپر ہوتے ہیں ان کو نااہلی کا پیغام آتا ہے۔صرف انتہائی غریب گھرانے ہی کفالت پروگرام کیلئے مستحق ہیں۔ سرکاری ملازمین اور انکے شریک حیات، ٹیکس دہندگان، گاڑیوں کے مالکان، بیرون ملک سفر کرنے والے خواتین و حضرات کفالت پروگرام کے اہل نہیں ہو سکتے۔  کچھ لوگوں کو یہ پیغام آئے گا کہ آپ کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے ایسے افراد کو سروے کی تکمیل کے بعد حتمی جوابی پیغام آجائے گا۔   جن لوگوں کا ابھی تک سروے نہیں ہوا ان کو یہ پیغام آئے گا کہ آپ سروے ٹیم کا انتظار کریں۔ ہمارا سروے جون تک جاری ہے۔ جب سروے ٹیم گھر پر آئے تو آپ خود کو رجسٹر کروائیں یاپھر اپنے ضلع میں قریبی احساس رجسٹریشن ڈیسک پر جا کر خود اپنا اندراج کرئیں۔ اگلے تین مہینوں میں تمام اضلاع میں رجسٹریشن ڈیسک کھل جائیں گے۔