احساس تحفظ

    احساس تحفظ میں شامل ہونے کا طریقۂ کار


    ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے متعلقہ ڈاکٹروں یا ہسپتال میں قائم شدہ احساس تحفظ استقبالیہ سے رابطہ کریں۔ پراجیکٹ کا عملہ درخواست دہندگان کی اہلیت اور ضرورت کو جانچنےکیلیئے بھرپور چھان بین کرتا ہے۔ شفافیت کے پیش نظر ساری جانچ پڑتال خود کار آئی ٹی نظام کی مدد سے کی جاتی ہے۔مستحق مریض کے علاج کے طے شدہ اخراجات کی ادائیگیوں اصلی بلوں کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔علاج مکمل ہونے کے بعد تحفظ عملے کی جانب سے بذریعہ ٹیلیفون مریضوں سے اس سارے عمل کے بارے میں ان کی رائے معلوم کی جاتی ہے۔
    فی الحال احساس تحفظ پروگرام ابتدائی (پائلٹ) مرحلے میں ہے اور اس پر عملدرآمد ابھی صرف ایک ہسپتال (ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی) میں جاری ہے۔ پروگرام کا دائرۂ کار ملک کے دیگر حصوں میں جلد پھیلایا جائے گا۔