احساس رجسٹریشن ڈیسک

    رجسٹریشن کا طریقہ کار

    سروے میں شامل ہونے سے رہ جانے والے گھرانے قریبی رجسریشن ڈیسک پر جا کر قومی شناختی کارڈ دکھاکراور اپنےکوائف جمع کروا کرخود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔  یاد رہے رجسٹریشن ڈیسک پراندراج کی تمام کاروائی کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار کے ذریعے کی جاتی ہے۔  رجسٹریشن کے خواہشمند گھرانوں کے افراد رجسٹریشن ڈٰیسکوں پر موجود عملے سے تعاون کریں اور ان کو درست معلومات فراہم کریں۔ رجسٹریشن مکمل ہونے پر جاری ہونے والا ٹوکن صرف گھرانے کے ریکارڈ کیلیئے ہے۔ رجسٹرڈ گھرانوں کو احساس کفالت میں ٹوکن کی بنیاد پر نہیں بلکہ گھرانے کے جمع شدہ کوائف کی بنیاد پر ان کی اہلیت جانچے کے بعد ہی شامل کیا جا تا ہے۔