احساس آمدن

    اہلیت کا معیار جانیئے

    ٭ حکومت پاکستان کے کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والے گھرانوں کو حکومت کی سماجی تحفظ کی رجسٹری اور غربت کے چکرسے باہر نکلنے کیلئے مختلف پروگراموں کے ذریعے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں جن میں اثاثوں کی منتقلی،پیشہ ورانہ تربیت اور بلاسود قرضے کی سکیم شامل ہیں۔ 
    ٭(طے شدہ عمل کے ذریعے) شناخت کئے گئے گھرانوں کیلئے ذریعہ معاش میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیار کرنے میں مدد کی جاتی ہے جس کے تحت گھرانوں کے افراد کے پاس موجودہ مہارت،وسائل، انکے کاروبار/آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے مطلوبہ اثاثہ جات اور ممکنہ وسائل کی شناخت کی جاتی ہے۔