احساس رجسٹریشن ڈیسک

    احساس رجسٹریشن ڈیسک کے بارے میں جانیں

    ہر ضلع میں سروے کی تکمیل پر رجسٹریشن ڈیسک بھی کھولے جاتے ہیں۔ وہ مستحق گھرانے جو کسی وجہ سے احساس سروے میں شامل ہونے سے رہ جائیں وہ احساس رجسٹریشن ڈیسک کے ذریعے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔   رجسٹریشن ڈیسک ہر ضلع میں تحصیل کی سطح پر کھولے جاتے ہیں۔   سولہ اگست 2021سے ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر احساس رجسٹریشن ڈیسک فعال ہو چکے ہیں۔
    احساس رجسٹریشن ڈیسکوں کے پتے اس لنک پر ملاحظہ کریں۔
    رجسٹریشن ڈیسک پر خود کو رجسٹر کروانے کی کوئی فیس نہیں ہے۔   وہ گھرانے جن کے اعداد وشمار سروے ٹیمیں ان کے گھر آ کر اکٹھے کر چکی ہیں ان کو رجسٹریشن ڈیسک پر جا کر دوبارہ رجسٹریشن کا عمل دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔