احساس آمدن

    احساس آمدن پروگرام کے بارے میں جانیے

    حکومت پاکستان کی احساس حکمت عملی کا ایک لازمی جزو
    احساس آمدن حکومت کا غریب عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہےاحساس آمدن اثاثہ جات منتقلی پروگرام کا بنیادی مقصد ذریعہ معاش اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ آمدن پروگرام کے تحت مستحق افراد کو اثاثے فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ وہ غربت سے باہر نکل سکیں۔ اس پروگرام کے تحت منتقل کیے جانے والے اثاثہ جات میں مویشی (بکریاں، گائے، بھینسیں اور پولٹری)، زرعی آلات، چنگچی رکشہ باڈی،چھوٹے دوکانداروں اور چھوٹے کاروباری اداروں کیلئے آلات شامل ہیں۔اس پروگرام کا بجٹ 15 ارب روپے ہے۔
    عملدرآمدی نظام
    پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) احساس آمدن پروگرام پر عملدرآمد کا اہم ادارہ ہے جو منتخب کردہ اضلاع میں شراکت دار تنظیموں (پی اوز) کے ذریعے کام کررہی ہے۔ گاؤں اور دیہات کی سطح پر کمیونٹی ادارے پہلے سے موجود ہیں۔ایک بار جب اثاثہ کی قسم کی نشاندہی ہو جائے تو، مقامی گاؤں کی سطح کی تنظیم، پی پی اے ایف کی شراکت دار تنظیموں کے تعاون سے مقامی طور پر اثاثے خریدتی ہے اوران کو گھروں میں تقسیم کرتی ہے۔ پی پی اے ایف خریداری کے عمل میں شفافیت، تمام اثاثوں اور پیشہ ورانہ مہارت تربیت کی شناخت، انتخاب اور خریداری کو یقینی بنائے گا۔ وہ مستحقین جن کو پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت ہوتی ہے انہیں مستند تربیتی اداروں کے ذریعہ پیش کردہ کورسز میں شرکت کیلئے مدد کی جاتی ہے۔ اہل گھرانوں کے افراد کو اثاثوں کے استعمال اور کاروباری منصوبہ بندی سے متعلق تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
    پروگرام کا ٹریکنگ نظام
     پی پی اے ایف ان مستحق گھرانوں کو مستقل بنیادوں پر ٹریک کرتا ہے اور اس کی رجسٹری کو سالانہ بنیادوں پر اپ ڈیٹ کرنے کیلئے کفالت پروگرام کو ڈیٹا دستیاب ہوگا۔
    پروگرام کے اہداف
    متوقع مستحقین کی تعداد احساس آمدن پروگرام پاکستان کے چاروں صوبوں میں 23غریب ترین اضلاع کی 375دیہی یونین کونسلوں میں شروع کیا گیا ہے۔
    اہداف
    ٭200,000گھرانے (جن کی پاورٹی اسکور کارڈ ریڈنگ (18-0)ہے پیداواری اثاثے یا پیشہ وارانہ مہارت حاصل کریں گے۔٭ 60 فیصد مستحقین خواتین ہوں گی۔٭ 30 فیصد مستحقین نوجوان ہوں گے۔٭ 221,926 بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔
    کیا اثاثہ جات منتقلی کے مستحقین احساس بلاسود قرضے حاصل کرسکتے ہیں؟
    ٭ آمدن پروگرام کے مستحقین احساس بلاسود قرضے حاصل کرسکتے ہیں اگر وہ اس علاقے میں دستیاب ہوں اور انہیں یقین ہو کہ کاروبار میں اضافے کیلئے انہیں مالی معاونت کی ضرورت ہے۔
    پروگرام کی ٹائم لائنز
    ٭پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز فروری 2020 میں ہوچکا ہے۔ یہ چارسالہ پروگرام ہے جوسال 2023 میں ختم ہوگا۔